چترکوٹ// بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) صدر امت شاہ نے پیر کو دعوی کیا کہ پورے ملک میں مودی لہر چل رہی ہے اور ان کی پارٹی کا دوبارہ اقتدار میں آنا یقینی ہے ۔ مودی ہی اگلے پانچ سالوں کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم ہوں گے ۔بڑی پلیا میں بی جے پی امیدوار آر کے سنگھ پٹیل کے حق میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ مقبولیت کے عروج پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں ملک بھر میں زبردست لہر ہے ۔ لوگوں کو بی جے پی حکومت پر بھروسہ ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کے راستے پر لگاتار آگے جائیں گے ۔اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بی جے پی سربراہ نے کہا کہ بوا۔ببوا (اکھلیش یادو، مایا وتی) نے اترپردیش میں ہمیشہ غریبوں کو ٹھگنے کا کام کیا تھا اس لئے عوام نے ان کو ٹھکرادیا۔ اب عوام پوری طرح سے ہوشیا ر ہیں۔وہیں مسٹر شاہ نے بی جے پی امیدوار بالکمار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی باہو بلی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ بلا خوف اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ کریں۔بی جے پی صدر نے کہا کہ مسٹر مودی 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد غریبوں کے لئے بہت کام کیا ہے ۔ غریبوں اور چھوٹے تاجروں کو بغیر سود کے قرض دیا جائے گا۔ چھوٹے کسانوں کا قرض معاف کیا جائے گا۔ چھوٹے کاروباریوں کو جی ایس ٹی معاف کی جائے گی۔ وہیں دہشت گردی پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے دہشت گردوں کو منھ توڑ جواب دیا ہے ۔یواین آئی۔