اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کے بھرت پونڈا میں پیش آئے ماروتی گاڑی حادثہ میں ایک کمسن بچی کی موت و 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے تقریباً 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع بھرت روڈ پر پونڈا کے نزدیک ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK02AD-8791ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر ہی از جان و 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہےجہاں پر تین کی حالت تشویشناک و دو مستحکم بتائے جاتے ہیں۔ان کی شناخت سنی سنگھ (13سال)ولد میلاب سنگھ، سچن کمار (15سال)ولد نریش کمار، سنجنہ دیوی (25سال)دختر بھارت راج، سیجل دیوی (23سال)دختر بھارت راج ساکنہ بارون، پنجاب سنگھ (42سال) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ کویتہ دیوی (15سال)دختر اوم راج اس حادثہ میں جاں بحق ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔