جموں//نیشنل سیکولرفورم (این ایس ایف ) نے یہاں جموں یونیورسٹی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ فورم کاکہناہے کہ یونیورسٹی انتظامی امور خصوصی طور سے بھرتی کے عمل میں اقرباپروری کی پالیسی پرعمل پیراہے ۔احتجاجی طلباء نے وائس چانسلر پروفیسررام جی داس شرما کے خلاف نعرے بلند کئے اورکہاکہ وہ متعدداسامیوں کوپرکرنے کے لئے اقرباپروری اور جانبداری سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی اسسٹنٹ رجسٹرار کی اسامی کوپُرکرنے سے متعلق ریکروٹمنٹ عمل میں روگردانی اختیارکی ہے اوراب 29 جون کو میڈیکل آفیسراور30 جون کو سیٹی سکیشن کاتحریری امتحان لیاجارہاہے ان دونوں اسامیوں کو29 نومبر 2013 جومشتہر کیاگیاتھا جبکہ کمپیوٹراسسٹنٹ کا2جولائی کو اورکیمپس ڈیولپمنٹ آفیسر کا تحریری امتحان 6 جولائی کولیاجارہاہے ۔ان دونوں آسامیوں کو 6جون 2014 کومشتہرکیاگیاتھا۔ ان سبھی آسامیوں کودوسال قبل مشتہرکیاگیاتھا جبکہ یونیورسٹی کے روزکے مطابق ان آسامیوں کونئے سرے سے مشتہرکیاجاناچاہیئے تھا مگرایسانہیں کیاگیا۔ مظاہرین نے چانسلر (گورنراین این ووہرہ ) سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طورپرمداخلت کریں اورضر وری اقدام اٹھائیں۔