اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام گلڈنڈہ بھدرواہ میں ایک 25 سالہ نوجوان کی مشکوک حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پولیس کو بھدرواہ کے گلڈنڈہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش کے بارے میں جانکاری ملی جس کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک 25سالہ نوجوان کی لاش ایک عارضی مکان سے برآمد ہوئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان گلڈنڈہ میں ریڑھی چلاتا تھا اور جہاں بدھ کے روز وہ مردہ پایا گیا۔اس کی شناخت اکشے کمار ولد مست رام ساکنہ تھوبہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کی مدد سے اسے سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر تمام طبی لوازمات کے بعد لاش کو وارثوں کے سپرد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
بھدرواہ کے گلڈنڈہ سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
