بھدرواہ //پارٹی کارکنوں کو حوصلہ دینے اور انہیں آنے والے پارلیمانی وا سمبلی انتخابات کے لئے تیار کرنے کے مقصد سے پی ڈی پی کی جانب سے جمعرات کے روز ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت زونل صدر بھدرواہ ٹھاکور یدھ ویر سنگھ نے کی ۔ اجلاس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ بھاری تعداد میں مقامی شہریوں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر کئی سیاسی و سماجی کارکنوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، ان میں پرشوتم سنگھ ، دیویندر کمار، رنجیت سنگھ،امت کمار، کرن کمار ،گیان چند، ہنس راج، شیر سنگھ ،مہندر سنگھ، سندیپ کمار، محمد رمضان ، فاروق احمد اور جنید بٹ قابل ذکر ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بدھویرسنگھ نے نئے ممبران کو یقین دلایا کہ پی ڈی پی تمام طبقہ کے لوگوں کی بھلائی کی وعدہ بند ہے اور وہ بذات خود پارٹی کارکنوں کو ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی فقط ایک ایسی پارٹی ہے جو ریاست کے تمام خطوں کی تعمیر و ترقی میں خواہش رکھتی ہے۔محبوبہ مفتی کی جانب سے عوام کے پاس پہنچنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور یہ دیکھنا کہ اپوزیشن میں رہنے کے باوجود بھی وہ لوگوں تک رسائی کیوں نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے یہ دکھایا ہے کہ فقط وہی لوگوں کی نمائندہ ہے ،جبکہ دیگر پارٹیوں ووٹوں پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ضلع نائب صدر رجت شرما ،پردیپ دت و دیگران نے بھی پر وگرام سے خطاب کیا۔