بھدرواہ//آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل یونٹ بھدرواہ کی جانب سے جموں یونیورسٹی اینٹرنس ٹیسٹ (جے یو ای ٹی ۔2017 )کے لئے ایک ماک ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔تاکہ سٹوڈنٹس کو اس امتحان مٰں شرکت کے لئے تیار کیا جا سکے۔اس ٹیسٹ کا انعقاد سٹوڈنٹس کی درخواست پر کیا گیا جو کہ جموں یونیورسٹی سے پی جی کرنے کے خواہشمند ہیں۔یہ ماک ٹیسٹ گُذشتہ سال ماہ نومبر میںمنعقد ہونا تھا لیکن ناساز گار موسمی حالات کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔سٹوڈنٹس اس امتحان کے طرز کو جاننے کے لئے بہت ہی بے تاب تھے۔ٹیسٹ کا انعقاد کافی مقابلہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ،تاکہ بھدروہ کیمپس کے سٹوڈنٹس اس داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی سے ہمکنار ہو جائیں۔ٹیسٹ میں شامل ایک سٹوڈنٹ نے کہا ایسے ٹیسٹوں سے جے یو ای ٹی میں شامل ہونے میں اُنہیں مدد ملے گی۔اُ س نے مزید کہا کہ ہمیں اس ٹیسٹ سے داخلہ ٹیسٹ کا تجربہ ہو اہے کیونکہ اس کا سیلیبس بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ ماک ٹیسٹ میں تھا۔نیشنل کونس ممبر کامریڈ مُکیش پریہار نے کہا چنانچہ ہمیشہ سے ہی وادی چناب کے سٹوڈنٹس کو پی جی کورسوں میں داخلہ ملتا تھا ۔اسلئے ہم نے یہ ٹیسٹ منعقد کیا ۔اے آئی ایس ایف کے انچارج ریاستی صدر کامریڈ پنکج شرما نے کہا کہ اُنہیں وادی چناب کے دیگر کالجوں سے ایسے ٹیسٹ منعقد کرنے کی درخواست موصول ہوئی۔