بھدرواہ//محکمہ فشریز وادی بھدرواہ کے بالائی علاقوں کی ندیوں اور پانی کے ذخائر میں بھورے رنگ کی ٹرائوٹ مچھلیوں کے بیج ڈال رہاہے،تاکہ مچھلیاں پکڑنے والوں کو اس پہاڑی خطے کی جانب راغب کیا جا سکے۔ٹرائوٹ فش فارم بیجا ،بھدرواہ کے سینئر انسپکٹر فرخاندہ کے مطابق محکمہ نے وادی بھدرواہ ،بھلیسہ، اور دیسا ریزروائرکے بالائی علاقوں کے پانی کی ریزر وائروں میں 43,000بھورے رنگ کے ٹرائوٹ مچھلیوں کے بیض ڈالے ہیں،تاکہ مچھلیاں پکڑنے والوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔وادی چناب بشمول تھنہالہ، شریکھی، بنکوٹ اور بھدرواہ میں جائی ،چلی، گندوہ ،گُگرا اور بھلیسہ کے کہارا اور ڈوڈہ کے دیسہ میںاسکی کافی گنجائش ہے۔محکجمہ فشرئیز کے مطابق بھدرواہ کی تمام ندیوں میں بھورے رنگ کی ٹرائوٹ مچھلیوں کے بیج ڈالے گئے ہیں۔اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس ذخیرہ سے ہمیں گھریلو اور بدیشی مچلیاں پکڑنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی ،جس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔اُہوں نے کہا کہ ہم گُذشتہ دو برسوں سے بھیجا ٹرائوٹ ہیچری میں کامیابی سے بیج تیار کر رہے ہیں۔2016 میں محکمہ نے ضلع ڈوڈہ کی مختلف سرد پانی کی ندیوں میں 39000 بیج ذخیرہ کئے ہیںجسکو اس سال اضافہ کرکے43,000 کر دیا گیا ہے۔فرخاندہ نے مزید کہا کہ بھیجا کی ہیچری صوبہ جموں میں پہلی ایسی ہیچری ہے،جس میں کامیابی سے بھورے رنگ کی ٹرائوٹ مچھلیاں کافی تعداد میں ہیں۔دریں اثنا فارم منیجر ،گاٹھا بھدرواہ ،گنیش کمار نے جانکاری دی کہ 17000بیج کے علاوہ پُل ڈوڈہ کے بغلیار ریزروائرمیں چینی کریپ کے بیج ڈالے جا رہے ہیں۔ٹرائوٹ آجکل وادی بھدرواہ کے تمام ندیوں اور نالوں بشمول تھنالہ، شریکھا، بن کوٹ ،جئی، دیسہ ، چلی، گندوہ، گورگ، کھارا، ہنگا، گجوٹ ،باسک چلہ ،کٹاری اور مشدیو نالہ میں موجود ہیں۔ فارمم منیجروں و دیگر سٹاف ممبران کے علاوہ اس موقعہ پر موجود لوگوں میںشیر سنگھ، رمیش، رشی کمار، دنیش، وحید ،مہیش و دیگران شامل تھے۔