بھدرواہ //جموں یونیورسٹی کے بھدررواہ کیمپس میں عالمی یوم وائلڈ لائف منانے کے لئے سیکچری نیچر فائوندیشن کے اشتراک سے ایک ریلی کا انعقاد کیا ۔ دن بھر چلنے والے پروگرام میں طلاب اور فیکلٹی نے شرکت کی۔ڈاکٹر نیرج شرما اور چھرنگ ٹنڈپ اور اید این ایف کے اقبال نے لیکچر دیا ۔بعد میں کیمپس کے طلاب اور فیکلٹی نے ایک ریلی نکالی۔ ڈاکٹر نیرج شرما نے جنگلی جانوروں کا تحفُظ دینے اور انسان ۔جانوروں کے درمیان جھگڑوں کو کم کرنے کے لئے اقدام بیان کئے۔انہوں نے غائب ہو رہے جانوروں کے اقسام سے خبر دار کیا اور لوگوں کو انکے تحفُظ کے باری میں جاکاری دی۔انہوں نے ماحولیات کو برقرار رکھنے میں مختلف جنگلی جانوروں کے رول کو بھی اُجا گر کیا ۔چھرنگ ٹنڈپ نے آب و ہوا کے بدلائو کے وجوہات اور تدارک بیان کئے اور اسکے اثر جنگلی جانورں پر خصوصاً لداخ میں۔اقبال نے جنگلی جانورں کے وسائل کو تحفُظ دینے اور وادی چناب میں تباہ ہورہے ماحولیاتی سسٹم سے خبر دار کیا ۔اس موقعہ پر کیمپس کے ریکٹر پروفیر جی ایم بھٹ نے ریلی میں شامل لوگوں کو پانی بچانے، توانائی بچانے اور ماحول کو بچانے کی تلقین کی ،تاکہ کاربن کے اخراج کو ختم کیا جاسکے جس سے آب و ہوا میں بدلائو ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ جنگلی جانورون کو بچانے کے لئے ایک اہم پیغام ہے۔بعد میں طلاب اور فیکلٹی ممبران نے بھدرواہ قصبہ میں ایک ریلی نکالی اور ساٹریٹ لائٹس بجھائی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی انکے گھروں میں ملاقات کی اور انہیں بجلی کے فاضل استعمال سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ۔ریلی کیمپس میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔