بھدرواہ //بھدرواہ میں لکڑی سمگلروں پر نکیل کسنے کی ایک مہم کے دوران بھدرواہ فارسٹ ڈویژن نے ضلع ڈوڈہ کے چرالہ رینج میں ایک کاروائی کے دوران غیر قانونی طور سے کاٹی گئی لاکھوں روپے مالیت کی 157مکعب فٹ لکڑی ضبط کی۔اطلاعات کے مطابق فارسٹ ڈویژن بھدرواہ نے ایک اطلاع ملنے پرڈی ایف او بھدرواہ وویک ورما کی قیادت میںسنٹرل فارسٹ کنٹرول روم بھدرواہ اور فارسٹ کنٹرول روم چھرالہ کا یک وفد چھرالہ رینج میں موضع روکالی کے کمپارٹمنٹ نمبر1 میں ایک کاروائی کے دوران غیر قانونی طور سے کاٹی گئی157مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط کی۔اس طرح سے محکمہ نے سبز سونے کی لوٹ کو بچایا ۔ڈی ایف او بھدرواہ نے بتایا کہ خدشہ تھا کہ وہاں ایک مکان جنگلاتی اراضی میں تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں ہے وہ مکان پرائیویٹ زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی طور سے کاٹی گئی لکڑی ضبط کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔اُنہوں نے عوام کا بر وقت اطلاع دینے اور جنگلات کی لوٹ پر اپنے تشویش کا اظہار کرنے پر انکی سراہنا کی ہیاور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی لوگ اس خوبصورت داوی اور جنگلات کو بچانے کے لئے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔