بھدرواہ //بھدرواہ قصبہ خصوصاً سکولوں اور کالجوں کے نزدیک بایئک سواروں کی جانب سے تیز رفتاری،دوڑ لگانے اور سٹنٹ کی بدعت میں روز بروز اضافہ ہونے پر پولیس نے ایک خصوصی مہم چلائی ۔اس مُہم کے دوران پولیس نے ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں34 بائیک سواروں کے خلاف کیس درج کئے۔پولیس نے یہ کاروائی اس اطلاع پر کی تھی کہ قصبہ میں کئی موٹر سائیکل سوار دوڑ لگاتے ہیں اور سٹنٹ کرکے لوگوں کو خصوصاً لڑکیوں کو خوف زدہ کرتے ہیں۔ ایس ڈی پی او بھدرواہ نے ان بایئکروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی جو کہ ہر روز صُبح او رشام کے وقت گرلز سکولوں کے پاس سٹنٹ کرتے ہیں۔ پولیس نے اس ہدایت پر بے لگام بایئکروں پر کاروائی کرتے ہوئے 34 بائیکروں کے خلااف کیس درج کئے اور 16 بایئکوں کو ضبط کیا ۔ان بائیکر وں کے خلاف پولیس کو کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ایس ڈی پی او نے مزید کہا کہ اس خصوصی مُہم کا انعقاد عام لوگوں کے مفاد میں کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ان قصور وار بایئکروں کے خلاف کاروائی کرکے لوگوں کو ٹریفک قواینن کی جانکاری دینا تھا ۔اُنہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ کمسن لڑکیوں کو سکوٹیاں چلانے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور وہ بھی بغیر ہیلمٹ کے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گُذشتہ روز ایک سٹنٹ بائیکر نے 12ویں جماعت کی ایک طالبہ کو گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے باہر ٹکر ماری تھی ،جس کے خلاف قصبہ میں زور دار مُظاہرہ ہوا اور ان سٹنٹ بائیکروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔