بھدرواہ //بھدرواہ پولیس نے کے اے ایس خواہشمند امیدواروں کو اپنا مقصد حاصل کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ کے25کے اے ایس امیدواروں کو مینز امتحان کی تیاری کرنے کے لئے مفت سٹڈی مٹیریل تقسیم کیا اور بر سر روز گار کے اے ایس افسروں کے ساتھ بھی ایک تبادلہ خیال کی نشست منعقد کی۔پروگرام کا انعقاد اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ کی قیادت میںمنعقد ہوا جس میں 50طلاب بشمول25کے اے ایس امیدواروں اور تین بر سر روز گار کے اے ایس افسروں نے شرکت کی۔سٹڈ ی میٹر یل میں جنرل سٹڈیز، پولٹیکل سائنس، پبلک ایڈ منسٹریشن ، ہسٹری، جغرافیہ ،سوشالوجی کے نوٹس شامل تھے۔اے ایس پی نے خواہشمند کے اے ایس امیدواروں سے کے اے ایس امتحان کوالیفائی کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کی تلقین کی اور انہیں ہر سطح پر مدد کرنے کا وعدہ کیا ۔ ان امیدواروں نے بھدرواہ پولیس کی جانب سے انہیں مدد کرنے کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے انہیں یہ امتحان کوالیفائی کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ایک خواہشمند اُمید وارالوینا تبسم نے کہا کہا گرچہ میں کافی وقت سے کے اے ایس امتحان کی تیاری کر رہی ہوں لیکن پوری کوشش نہیں تھیاور پولیس کی اس کاروائی سے مُجھے اس امتحان کو کوالیفائی کرنے کی ترغیب ملی ہے، جس سے مُجھے یقینی طور فائدہ ہوگا۔ایک اور خواہشمند اُمیدوار فریضہ قریشی نے کہا کہ مُجھے سٹڈی میٹیریل حاصل ہوا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سے مُجھے تیاری کرنے میں کافی مدد ملے گی۔اس نے کہا کہ کے اے ایس افسروں کو سُنے کے بعد مضھے حوصلہ ملا ہے اور مضھے پورا اعتماد ہے کہ میں یہ امتحان آسانی سے کوالیفائی کروں گی۔جن کے اے ایس افسروں نے خواہشمند امید واروں کے ساتھ اپنا تجربہ بانٹا اُن میں اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ،ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما اور بی ڈی او ڈاکٹر اشرف شامل تھے۔ عارف رانانے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان اورایس آئی ظہیر اقبال بھی س موقعہ پر موجود تھے