بھدرواہ و گندوہ بھلیسہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ بحال

Towseef
1 Min Read

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ کے ایڈیشنل ضلع بھدرواہ و سب ڈویڑن گندوہ میں تین روز بعد موبائل انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویڑن گندوہ کے سنو علاقہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران تین جنگجوؤں کو مارگرایا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طور پر بھدرواہ و گندوہ بھلیسہ میں بدھ کی شام کو موبائل انٹرنیٹ سروس کو بند کیا گیا۔جمعرات کی صبح گیارہ بجے موبائل انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا تاہم ایک گھنٹہ بعد ہی دوبارہ بند کیا گیا. اس دوران سرکاری و نجی اداروں میں کام کاج متاثر ہوا وہیں طلباء کی تعلیم و عام لوگ بھی متاثر ہوئے لیکن جمعہ کو دوبارہ اس خطہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیاادھر ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق علاقہ میں چھپے ہوئے مزید جنگجوؤں کی تلاش کے لئے پولیس و سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم جاری ہے۔

Share This Article