بھدرواہ //بھدرواہ میں ایک دو سالہ بچہ غرقآب ہوگیا۔ یہ بچہ کالج روڈ بھدرواہ کے نزدیک فٹ برج سے گر کر ہلیان نالہ میں غرقآب ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کی شام پانچ بجے عثمان نامی یہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہاتھا جس دوران وہ کھیلتے کھیلتے پل کی طرف چل پڑاجہاںسے نیچے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران گھر کے دیگر افراد مکان کے اندر تھے ۔پولیس نے بتایاکہ بچہ پل سے پائوں پھسل جانے سے نیچے گر گیا ۔واقعہ کے فوری بعد عثمان انتالیس سالہ باپ گھر سے باہر نکلا اور بیٹے کو تلاش کرنے لگاتاہم وہ کہیں نہ ملا جس پر علاقے میں افراتفری مچ گئی اور سبھی لوگ جمع ہوگئے ۔اس دوران کچھ لوگوں نے اسے نالہ میں تلاش کرنا شروع کیا اور وہیںسے اس کی لاش ملی۔اگرچہ اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کیاگیاتاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔