سرینگر//ضلع بھدرواہ میں آگ کی ایک واردات کے دوران تین دکان، ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی خاکستر ہوگئی۔آگ کی یہ واردات ضلع کے متھولا علاقے میں گذشتہ شب کے دوران پیش آئی۔
تباہ شدہ دکان اُس چار منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں قائم تھے جو قصبہ سے پانچ کلو میٹر دور بھدرواہ۔متھولا روڑ پر قائم ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ کمپلیکس مکیش کمار ولد پرتھوی راج منہاس ہے ۔ اس کے احاطے میں سنجے آنند نامی شہری کی سکارپیو گاڑی بھی کھڑی تھی اور آگ لگنے کی وجہ سے اُس کو بھی نقصان پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کی کوششوں سے اس کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔