بھدرواہ //کسانوں کو ادویاتی پودے اُگانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمالین فارسٹ ریسرچ آر گنائزیشن ،(ایچ ایف آر آئی) ،شملہ کی جانب سے بھارت سرکار کے نیشنل میڈسنل پلانٹس بورڈ کے زیر معاونت بھدرواہ میں منگل کے روز ادویاتی پودوں (آتش، بانکاکری، چھورا، ) کی کاشت پر ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا ۔ پروگرام میں 50سے زائد کسانوں، بشمول کے وی کے کسانوں کے کلب کے ممبران نے شرکت کی۔پروگرام کرشی وگیان کیندر گواڑی بھدرواہ میں کرشی وگیان کیندر سکاسٹ ۔جے ڈوڈہ کی جانب سے منعقد کیا گیا ۔پروگرام کے کارڈی نیٹر ڈاکٹر سندیپ شرما نے ادویاتی پودوں کے فوائد ،انکے تحفُظ او ربھدواہ میں اسکی کاشت پرتفصیلی روشنی ڈالی۔انہوںنے مزید کہا کہ ادویاتی پودوں کی اہمیت کے مد نظر بھارت سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کو ان پودوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کرنے پر زور دیا ،جس سے اس علاقہ کی سماجی۔ اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی۔ ادارے کے سائنسدانڈاکٹر پون راقنا نے ادویاتی پودوں کے مختلف مراحل پر تفصیلی خاکہ پیش کیا۔اس موقعہ پر کسانون میں آتیش،چھورا اور مشکبالا کے پودے تقیسم کئے گئے۔وادی بھدواہ میں اودیاتی دولت اور سیبوں کے باغوں میں دستیاب خالی جگہ پر انکو لگانے کے لئے کے وی کے ڈوڈہ کے ڈاکٹر رونیت کور ،ڈاکٹر مہیت جموال، ڈاکٹر نریندر پال اورڈاکٹر جی این جھا نے تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر کسانوں کے لئے مختلف زرعی تکنیک کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔پروگرام کا اختتام ڈاکٹر رونیت کور کی جانب سے شکریہ کی تحریک پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔