بھدرواہ// ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن سکاسٹ جموں کی نگرانی میں آج یہاں بھدرواہ سب ڈویژن کی تحصیل بھالا کے موضع مانی میںکرشی وگیان کیندر ڈوڈہ کی جانب سے ماہی پروری کی ایک نمائش کا اہتمام کیاگیا ۔اس پروگرام کامقصد بے دیہی روز گار نوجوانوں کو مچھلی پالن کی جانب راغب کرنا ہے اس نمائش میں متذکرہ بالا گائوں کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اس تربیتی پروگرام کااہتمام کے وی کے ڈوڈہ کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کیا تھا جو کہ ڈاکٹر اے ایس چاڑک ،ڈاکٹر نریندر پال، ڈاکٹر جی این جیا پرمشتمل تھی جس کی سربراہی ڈاکٹر ایس کھجوریہ کررہے تھے ۔ڈاکٹر کھجوریہ نے کسانوں سے کہا کہ وہ اس شعبہ میںمحنت سے کام کریں جو کہ ان کے لئے کافی منافع بخش ثابت ہوگا۔