بھدرواہ//حضرت زین العابدینؒ جنہیں ’سعد صوب‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، کا سالانہ عرس بھدرواہ کے قلعہ محلہ میں ان کے مزار پر روایتی جوش کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے عرس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پرزائرین نے قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ خصوصی دعائیں مانگیں۔علماء اور ائمہ نے صاحب مزار کی مذہبی خدمات اور تعلیمات نیز اسلام کی تبلیغ کیلئے کی گئی کائوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔صوفی بزرگ کے پیروکاروں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کی داد رسی کے لئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ محمد شفیع آخون نے معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے دعا مانگی اور بھدرواہ میں اسلام پھیلانے کیلئے حضرت زین العابدین کو یاد کیا۔انہوں نے کہا انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو سچائی اور ایمانداری کا درس دیا۔جمال دین ڈار نے کہا کہ عالموں نے معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کی تبلیغ کی ہے۔اس موقع پر زائرین میں روائتی چاول پلائو تبرک کے طور سے تقسیم کیا گیا۔