بھدرواہ//جموں و کشمیر بینک لمیٹڈ بھدرواہ نے زیر قیادت چیئر مین زونل ہیڈ کے اے فاضلی ایک کسٹمر میٹنگ منعقد کی۔اپنے خُطبہ استقبالیہ میںخورشید احمد آخون نے ڈ یپازٹ ،قرضہ کی مختلف سکیموں اور این آر ای اور این آر او اکونٹس کی جانکاری دی ۔زونل ہیڈ فاضلی نے بینک کی مختلف قرضہ سکیموں سے متعلق وضاحت کی اور بغیر کسی پریشانی کے کیسوں کو نمٹانے کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے بینک کے ڈیجیٹل پروڈکٹوں کی جانکاری بھی دی۔اس موقعہ پر لوگوں نے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ایک دوسری بینک شاخ کو کھولنے کا مطالبہ کیا ۔فاضلی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ بھدرواہ میں عنقریب ہی بینک کی ایک نئی شاخ کھولی جائے گی۔گاہکوں نے بینک عملہ کی جانب سے تسلی بخش خدمات فراہم کرنے پر اُنکی سراہنا کی۔اس موقعہ پر مقررین میں کے کے کوتوال، ستیش چاڑک، عبدالحفیظ خطیب، شبیر
گنائی،سنیل شرما اور روہت کمار وغیرہ بھی شامل تھے۔