بھدرواہ //سیاحوں کو سال بھر بھدرواہ کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایوینچر ٹورازم اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے 20بائیکروں پر مشتمل ایک گروپ کی تین روزہ موٹر سائیکل ریلی کو روانہ کیا، جسکا چیف ایگزیکٹو افسر بی ڈی اے ڈاکٹر آر پی کھجوریہ نے ٹورسٹ سنٹر سارنہ میں خیر مقدم کیا ،بائیکرس گروپ کا بھدرواہ کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے بھدرواہ کی بلندیوں پر واقع سیر گاہوں بشمول پدری گلی، چھتر گلی اور جائی گھٹی کا دورہ کرنے کے بعد واپس پتنی ٹاپ کے راستہ سے جموں روانہ ہونے کا پروگرام ہے۔سی ای او ڈاکٹر آر پی کھجوریہ نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم ایڈوینچر ٹورازم کو بڑے پیمانہ پر فروغ دیں گے جس سے بھدرواہ کو تمام موسم میں سیاحت کا مقام بنانے میں یقینی طور کامیابی ہو جائیگی۔اس موقعہ پر مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھدرواہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اُٹھائے جا رہے اقدام کی سراہنا کی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال میں 5لاکھ سے زائد سیاح بھدرواہ کا دورہ کر چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔