بھدرواہ //یہاں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے روز جی آر آزاد کلب نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسرا میچ جیت لیا، اس کے ساتھ ہی سیری بازار فٹ بال کلب اور فیڈرل کلب نے بھی اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ جمعرات کیلئے مجوزہ 4میچوں میں سے ایک میچ ڈرا رہا جب کہ دیگر تین میچ فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ سیری بازار کلب نے بھدرواہ گرائونڈ فائٹرز کو ، فیڈرل کلب نے تھوبا فٹ بال کلب کو اور جی آر آزاد کلب نے دروڈھو فٹ بال کلب کو ہرا دیا۔ینگ فٹ بال کلب اور تمنا کلب کے درمیان ہونے والا میچ برابر رہااور کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کر سکی۔ اس موقعہ پر سی آر پی ایف کے سی او پدما کمار مہمان خصوصی جب کہ این سی سی آفیسر عارف رینہ مہمان ذی وقار کے طور پر موجو دتھے۔ فزیکل ٹیچر مجاہد حسین، آفتاب عالم اور ماجد اسلم وانی تکنیکی ماہرین کے پینل میں شامل رہے ۔