بھدرواہ+بنی+پونچھ //بسوہلی بھدرواہ شاہراہ پر چھتر گلہ کے قریب ایک مسافر گاڑی برفانی تودے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 4افراد لقمہ ٔ اجل اور8دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے متعد د کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔ ادھر پونچھ میں اسی طرح کے حادثے میں 2افراد ہلاک جبکہ دیگر45زخمی ہوئے۔پہلا حادثہ جمعرات کی صبح نو بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بنی سے بھدرواہ کی جانب جانے والی میٹا ڈار زیر نمبر JK08D -5992بھدرواہ قصبہ سے 38کلو میٹر دور چھتر گلہ کے قریب تھنتھیرا کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر نیچے لڑھک گئی اور قریب 1500میٹر تک لڑھکتی ہوئی نالے میں جا گری ۔ گاڑی میںڈرائیور سمیت12افراد سوار تھے۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 4افراد کو مردہ قرار دے دیا جب کہ 8دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔ادھرپونچھ میںایک دلدوز سڑک حادثہ میں2 افراد لقمہ اجل جبکہ دیگر 45افراد زخمی ہوگئے۔پونچھ سے منڈی جا رہی میٹا ڈار زیر نمبر JK12-7781 ڈینگلہ نالے مقام پر سڑک سے الٹ کرنالے میں جاگری جس کے نتیجہ میںایک ٹیچرسمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔حادثے میںمرنے والے افراد کی شناخت ہائی سکول پلیرہ کے ٹیچر کرن سوری ولد مدن لعل سوری ساکن کھوڑی ناڑ پونچھ اور منیرہ بیگم زوجہ محمد شریف ساکن ساوجیاں کے طور پر ہوئی ہے ۔کرن سوری نے موقعہ پر ہی دم توڑ دیا جبکہ خاتون کی موت جموں پہنچ کر ہوئی ۔اس دوران دیگر پینتالیس افراد زخمی ہوئے