ڈوڈہ//پولیس پوسٹ بھالہ نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک شخض سوشیل کمارولد شادی لعل ساکنہ ڈانڈا ،تحصیل بھالہ حال بھالہ میں ایک ڈھابہ چلا کر غیر قانونی طور سے ناجائزشراب بھیچ رہا ، کو گرفتار کیا۔پولیس پوسٹ بھالہ نے زیر نگرانی ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان ،ایس ڈی پی او برجیش شرما ،اے ایس پی راجندر سنگھ نے ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد کی ہدایت پر انچارج پولیس پوسٹ بھالہ ایس آئی سننیل پریہار نے مبینہ ملزم دوکاندار کے دوکان کی تلاشی لی اور250ایم ایل فی کس کی14تھیلیاں برآمد کیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 154/17 درج کیا ہے۔ پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔