ڈوڈہ // ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی قیادت میں سب ڈویژن بھدرواہ کے بلاک بھالہ کے موضع ترون میں ایک عوامی شکایات ازالہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ کے دوران عوام نے اپنے مطالبات پیش کئے جن میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول طرون کا درجہ بڑھانا ،مڈل سکول بنجوئی کو ہائی سکول کرنے اور سوراندا پرائمری سکول کو مڈل سکول بنانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔انہوں نے جے اینڈ کے بینک کی شاخ ، بھالہ سے ٹرون تک کی بقایا سڑک پر میکڈم بچھانا ،ٹورازم انفراسٹریکچر کی بہتری،پی ایچ سی، اور علاقہ کیلئے ایمبولنس کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقعہ پر ڈی سی نے فوری طور سے مطالبات حل کرنے کے لئے متعلقہ افسروں کو بجلی اور پانی مہیا کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے۔انہوں نے افسروں کو دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات بھی میسر رکھنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے دیگر مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھا ے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے روان ماہ کی24تاریخ کو علاقہ میں زرعی و باغبانی کیمپ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس موقعہ پر سی پی او ، سی ای او، سی ایم او اور پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، پی ایم جی ایس وائی ، سی ایچ او ،سی اے او ہائیڈرالک سرکل کے افسران کے علاوہ تحصیلدار و بی ڈی او بھی موجود تھے۔