بھدرواہ// بھدرواہ پولیس کی جانب سے بھالرا علاقہ میں پیر کے روز ایک عوامی میٹنگ کا اہتما کیا گیا ۔ راجند ر کمار نے ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما ،انچارج پولیس پوسٹ بھالرا ایس آئی طالب حُسین کے ہمراہ بھالرا میں ایک عوامی اجلاس کا اہتمام کیا۔ جسکا مقصد پولیس اور عوام کے رشتوں میں استحکام لانا تھا۔میٹنگ میں علاقہ کے تمام طبقہ فکر کے تقریباً100لوگوں نے شرکت کی،جنھوں نے پولیس کی جانب سے ایسے اجلاس منعقد کرنے کی سراہنا کی۔اجلاس کے دوران شرکا نے کئی مطالبات اُبھارے جن میں میٹا ڈار/سومو ڈرائیوروں کی جانب سے زیادہ کرایہ وصول کرنے،جنگلی جانورں سے علقہ کے لوگوں کو در پیش خطرات ،چنٹا پی ایچ سی کے لئے ا یمبولنس، سرما کے دوران بغیر خلل کے بجلی سپلائی،گھٹی گورکھا روڈ پر میککڈم بچھانیوغیرہ کے مطالبات پیش کئے۔ اجلاس کے دروان جائز مطالبات کو متعلقہ حکام کے پاس ازالہ کرنے کے لئے بھیجنے کی یقین دہانی کی گئی۔جبکہ محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والے مطالبات کو محکمہ پولیس کی جانب سے سرعت سے حل کرنے کا یقین دلایا گیا ۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ایس پی نے شرکا پر زور دیا کہ وہ ڈوڈہ پولیس کے ہاتھ مظبوط بنائے تاکہ علاقہ میں جرائم ،منشیات کی سمگلنگ، غیر قانونی شراب ،جنگلاتی پیداوار کی چوری کی روک تھام کی جا سکے۔اس موقعہ پر شرکا کو یقین دلایا گیا کہ پولیس سماج سے جرائم کا خاتمہ کرنے میں کوشاں ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جرائم سے پاک ماحول قائم رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں،ایس ڈی پی او برجیش شرما نے اجلاس میں لوگوں کی بھاری تعداد کے شامل ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پولیس۔ پبلک اجلاس مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔