سرینگر/شمالی کشمیر میں بدھ کوبھاری برفباری کے بعدبانڈی پورہ۔گریزروڑ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا۔
حکام نے کہا کہ گریز، تراگہ بل اور رازدان پاس پر بھاری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی اس لئے مذکورہ روڑ کو بند کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ روڑ اور اس کے آس پاس علاقے میں 7انچ سے ایک فٹ تک برف جمع ہوئی تھی۔
حکام نے بانڈی پورہ۔سمبل روڑ پر بھی برفباری کے بعد گاڑیوں کی نقل و حمل روکے رکھی ہے۔
ڈی سی بانڈی پورہ، شاہد اقبال نے بانڈی پورہ ۔سمبل روڑ کو مسلسل برفباری کے نتیجے میں بند کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔