سرینگر//اطلاعات کے مطابق پیر کو برفباری کے پیش نظر تاریخی مغل روڑ کو گاڑیوں کی آوا جاہی کیلئے بند کیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ مغل جنوبی ضلع شوپیان کی طرف سے روڑ علاقے میں آج صبح سے باری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک وہاںموسم مسلسل خراب تھا۔
مغل روڑ جنوبی ضلع شوپیان کو پونچھ ضلع سے ملاتا ہے۔