سرینگر// نےشنل پنتھرس پارٹی کے سےنکڑوں کارکنوں نے ہندستانی پارلےمنٹ کے نصف شب کے اجلاس کے سامنے زبردست مظاہرہ کےا اور ہندستانی وزےراعظم نرےندرمودی اور صدر امرےکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے مابےن دو روز قبل واشنگٹن کے وہائٹ ہاوس مےں ڈنر پر ہوئے پروٹوکول کو ختم کرنے کا مطالبہ کےا جس مےں حال ہی مےں عالمی دہشت گرد قرار دےئے گئے صلاح الدےن کی جائے پےدائش جموں وکشمےر کو بتاتے ہوئے اسے ہندستان کے زےرانتظام رےاست قرار دےا گےا ہے۔پنتھرس پارٹی نے کہا کہ ہندستانی وزےراعظم اور صدر امرےکہ کے مابےن ہوئے اس پروٹوکول کو جموں وکشمےر سمےت پورے ہندستان کی خودمختاری کی خودسپردگی قرار دےا۔پنتھرس پارٹی نے اس حرکت کو جموں وکشمےر پر ہندستان کی خودمختاری کے ساتھ غداری بھی بتاےا۔پنتھرس پارٹی نے سےاسی جماعتوں اور اراکےن پارلےمنٹ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے کہاکہ وہ وزےراعظم مودی سے سوا ل کرےں کہ انہوں نے اس طرح کا پروٹوکول کےوں کےا جس سے ہندستان کی قومی سالمےت کا خطرہ لاحق ہے اورجس کا جموں وکشمےر اٹوٹ حصہ ہے۔