لکھنؤ//اترپردیش،نئی دہلی ،مغربی بنگال،اترا کھنڈاور آندھرا پردیش میں آئے آندھی طوفان سے80 افراد ہلاک جبکہ 136 افراد زخمی ہو گئے ۔اترپردیش ڈیزاسٹر ریلیف کمشنر سنجے کمار نے بتایا کہ قنوج، علی گڑھ، کاسگنج، سنبھل، بلندشھر، اوریا، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) میں طوفان کا زیادہ اثر رہا ہے ۔ انہوں بتایا کہ اس دوران مختلف مقامات پر ہوئے حادثوں میں 51افرادکی موت ہو گئی اور 53 افراد زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلی یوگي آدتیہ ناتھ نے آندھی طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے ۔ یوگی نے متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں اور کمشنروں کو ہدایات دی ہیں کہ آندھی طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو معیار کے مطابق جلد ریلیف کی رقم دستیاب کرائی جائے ۔زخمیوں کی مناسب طبی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے متاثرین کے لئے فوری امداد اور باز آباد کاری کے بھی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے طوفان متاثرہ اضلاع میں امدادی کام جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے ریاست کے قنوج، علی گڑھ، کاسگنج، سنبھل، بلندشھر، اوریا، غازی آباد، گریٹر نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) وغیرہ اضلاع میں آئے آندھی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی. پرتاپ گڑھ ضلع میں اتوار کی تاخیر شب تیز دھول بھری آندھی طوفان کی زد میں آنے سے جہاں ایک ضعیف کی موت ہو گئی وہیں حالات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے وہیں درختوں کے سڑکوں پر گرنے سے آمد رفت متاثر ہوئی ۔کہیں کہیں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔طوفان اتنا شدید تھا کہ مکانوں اور دوکانوں کے شیڈ اڑ گئے ۔ درختوں کے گرنے سے آمد رفت متاثر ہوئی اور بجلی گل ہونے سے شہر سے لے کر دیہی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ریاست آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا۔ گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔ بارش کے دوران بجلی گرنے کے الگ الگ واقعات میں ضلع بھر میں12 افراد ہلاک ہوگئے ۔طوفان سے مغربی بنگال میں 14افراد ہلاک ہوئے جبکہ نئی دہلی میں 2افراد اور اتراکھنڈ میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور درجنوں زخمی ہیں ۔یواین آئی۔