مظفرآباد//پاسبان حریت چیئرمین عزیر احمدغزالی اورانٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے نائب چیئرمین مشتاق الاسلام نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو جموں کشمیر کے عوام کے مفادات نہ پہلے عزیز تھے اور نہ اب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ٹنلوں اور سڑکوںکو صرف فوجی نکل وحرکت آسان بنانے کیلئے تعمیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ناشری ٹنل کو کشمیر کیلئے ترقی کا راستہ قرار دینے کو مکرو فریب سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم سے دنیا واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمراں دنیا کے سامنے جمہوریت کا جھوٹا راگ الاپتے ہیں لیکن جموں وکشمیر کے عوام کی ہندوستان کے ساتھ نظریاتی جنگ آزادی کے حصول پر ہی منتج ہو گی۔