سرینگر: حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں کے اندر کشمیری تاجروں اور طالب علموں پر حملے شرمناک ہیں۔
میرواعظ نے تاہم کہا کہ کشمیر کے اندر کسی بھی غیر ریاستی باشندے کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی جائے گی اور کشمیری عوام اپنی روشن روایات کو ہر قیمت پر
قائم رکھیں گے۔
میرواعظ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا'' بھارت کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا اورتاجروں پر شرمناک حملے اور کشمیری طلبا کا مختلف تعلیمی اداروں سے اخراج اور دھمکیاں قابل مذمت، کشمیر کے لوگ یہاں موجود غیر ریاستی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپنی روشن روایات کو قائم رکھنے کے وعدہ بند ہیں۔''