عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //بھارت میں تیار ہونے والے تین کھانسی کی ادویات کو ملاوٹ شدہ قرار دیکرعالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ سردی، فلو اور کھانسی کو ٹھیک کرنے کیلئے استعمال ہونے والی ادویات اموات کا باعث بن سکتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے تمام ملکوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے کہ یہ تین ادویات ان کے ملکوں میں بر آمد کی گئی ہے۔ ادارے نے ان اددویات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سریسن فارمیسٹیکلز کا کولڈریف، ریڈ ریکس فارمیسوٹیکلز کا Respifreshاور Shape Pharma فارمیسی کے ادویات پر پابند عائد کردی گئی ہے۔عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ یہ ادویات غیر معیاری ہیں اور دئے گئے معیار پر کھرا نہیں اتر تی ہیں۔ ایک ہفتہ قبل بچوں کی موت کے بعد مدھیہ پردیش میں سرکار ان ادویات کو استعمال نہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا جبکہ بعد میں مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر سمیت تمام مرکزی زیر انتظام علاقوں اور دیگر سبھی ریاستوں کوکھانسی کی دوائی کو استعمال کرنے پر پابند عائد کی تھی۔ تامل ناڈی میں بننے والی Coldrif syrup کو زہریلی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد کمپنی کا لائسنس معطل کیا گیا اور کمپنی کے مالک کو گرفتار کیا گیا ۔