سرینگر//لشکر طیبہ چیف محمود شاہ نے کہاہے کہ بی جے پی سنگبازوں کو گولی مارنے کی دھمکی نہیں دے رہی ہے بلکہ عمل کررہی ہے ۔ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے بھیجے گئے بیان کے مطابق محمود شاہ نے کہاکہ آج تک لاکھوں شہری گولیوں سے مارے گئے اور کشمیریوں کےلئے گولیاں کوئی نئی چیز نہیں ہیںجس سے ڈرا کر یا دھمکا کر انہیں زیر تسلط رکھا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ’آزادی ہمارامقدر ہے اور یہ بات پوری قوم طے کرچکی ہے اس کے لیے اب مزید ہزاروں یا لاکھوں قربانیاں دینی پڑیں، کوئی پرواہ نہیں مگر بھارت سے آزادی حاصل کرنی ہے اور ہر حال میں کرنی ہے“ ۔ محمود شاہ نے طلاب کی جرا¿ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’ہماری بیٹیاں ہمارا فخرہیں ان پر کوئی آنچ آئے ،یہ ہم گوارہ نہیں کرسکتے ، یہ جنگ جوش اور ہوش دونوں کے ساتھ لڑنی پڑے گی اور اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں سے خبرداررہنا ہوگا ‘۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی آل جمو ں کشمیر سٹوڈنٹس یونٹ کے نام سے یونیورسٹی کالجز میں متحرک ہے جس کا مقصد صرف اور صرف تحریک آزادی کو نقصان پہنچانا ، تحریک آزادی کے لیے کام کرنے والوں کو فورسز کے ہاتھوںقتل کروانا ہے لہذا انہیں کو پہچانیں اور ان سے خبردار رہیں۔