کولکتہ/ ہندستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں 32.5 اوور میں پانچ وکٹ کھوکر محض 74 رن ہی بناسکی تھی کہ بارش نے پھر سے میچ میں خلل ڈالا اور پھر وقفہ چائے کے بعد بارش نہیں رکی تو کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ہندستان کا اسکور جب پانچ وکٹ پر 74 رن تھا تبھی بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ میدان کو کوورس سے ڈھک دیا گیا۔ اسی دوان لنچ بریک کا بھی اعلان کردیا گیا۔ لنچ بریک ختم ہونے تک بارش نہیں رکی تو پھر کافی دیر انتظار کرنے کے بعد دوسرے دن کے کھیل کو روک دیا گیا۔پہلا دن بارش سے متاثر رہنے کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل وقت سے 15 منٹ پہلے شروع کیا گیا۔ دوسرے دن محض 11.5 اوور کا ہی کھیل ہوسکا۔ کل کے ناٹ ا¶ٹ بلے باز چتیشور پجارا فی الحال 47 رن بناکر کریز پر موجود ہیں اور دوسری جانب کریز پر ردھیمان ساہا چھ رن بناکر میدان پر ان کے ساتھ ہیں۔ صبح ہندستان نے اجنکیا رہانے (چار) اور اشون (چار) کے اہم وکٹ سستے میں گنوائے ۔ سری لنکا کے لئے یہ دونوں ہی وکٹ تیز گیند باز دسن شناکا نے لئے ۔میچ کے پہلے ہی دن بغیر کوئی رن دیئے ہندستان کے تین اہم بلے بازوں کو آ¶ٹ کرنے والے سرنگا لکمل نے دوسرے دن بھی اپنی جارحانہ گیند بازی کو جاری رکھا اور کل کے چھ میڈن اوورں کی طرح آج بھی تین میڈن اوور ڈالے اور اپنے کل 11 اوور کی گیند بازی میں پانچ رن ہی دیئے ۔دوسری جانب ہندستانی بلے بازوں کی صورتحال دوسرے دن بھی سدھر نہیں سکی اور کل کے ناٹ آ¶ٹ بلے باز رہانے 21 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر چار رن ہی بناسکے ۔ شناکا کی گیند پر وکٹ کیپر ڈکویلا نے پھر رہانے کا کیچ لیتے ہوئے پویلین بھیجا اور دن کا پہلا وکٹ نکالا۔ جبکہ ہندستان نے 30 رن پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔رہانے کے بعد آف اسپنر روی چندر اشون گلی میں تعینات دمتھ کرونارتنے کو کیچ دے دبیٹھے ۔ انہوں نے 29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چار رن جوڑے ۔ اشون چوکا لگانے کے بعد اپنی باقی 26 گیند وں پر کوئی رن نہیں بناسکے اور لاہیرو گماگے کی گیند پر اپنی انگلی میں چوٹ لگابیٹھے ۔یو این آئی۔