سرینگر// جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این آئی اے نے جس طرح اندھا دھند طریقے پر حریت لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاری کا ایک مذموم سلسلہ شروع کررکھا ہے یہ سب بدنیتی پر مبنی ہے اور عوامی نمائندوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک سوچی سمجھی اسکیم ہے لیکن بھارتی پالیسی سازوں کو یہ حقیقت یاد دلانا، جماعت اسلامی اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے کہ دھونس دباﺅ کے ذریعے کسی قوم کو زیادہ دیر تک دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ بیان کے مطابق حریت زعماءہی کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے ہیں اور سیاسی پلیٹ فارم پر وہی یہاں کے عوام کی نمائندگی کا حق رکھتے ہیں۔ اس وقت جو مشترکہ قیادت کی تشکیل ہوئی ہے اس پر ساری کشمیری عوام کو اعتماد ہے۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے حقیقت کو بدلا نہیں جاسکتا ہے بلکہ ظلم کرنے والوں کو یہی ہتھکنڈا اپنے انجام بد کو پہنچانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ جماعت اسلامینے کہاہے کہ‘ این آئی اے کے ذریعے کشمیری لیڈرشپ کو ہراساں کرنے کی کارروائی تشویش کا باعث ہے ۔بیان میں مسئلہ کشمیر کے یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ طریقے پر حل کرانے کی خاطر پہل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاگیاکہ یہاں تعیناتفورسز نے جس طرح رام پور کولگام میں ایک گھرانہ کو اپنی بربریت کا شکار بناکر وہاں موجود خواتین و بچوں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک کیا ہے، اس سرکاری لاقانونیت کو فوری طور روکنے پر زور دیا جاتا ہے۔