نئی دہلی // بھارتی فوج نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے وعدہ بند ہے تاہم اگر پاکستان کی طرف سے جارحیت کی گئی تو فوج اسکے لئے تیار ہے۔نئی دہلی میں ائر وائس مارشل آر جی کے کپور کیساتھ پریس کانفرنس میں میجر جنرل ایس ایس مہال نے کہا کہ کشیدگی کا ماحول پاکستان نے پیدا کیا تاہم بھارت اسے کیلئے تیار تھا کہ اگر دشمن نے کوئی جارحیت کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی سیکورٹی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار تھی۔بھارتی بحریہ کے رئیل ایڈمیرل دلبیر سنگھ گجرال نے کہا کہ بحریہ پوری طرح تیار تھی اگر پاکستان کی طرف سے کوئی بحری جارحیت کی کوشش ہوتی۔اس موقعہ پر ائر وائس مارشل نے کہا کہ پاکستان نے پائلٹ ابھے نندن کو کسی خیر سگالی جذبے کے تحت رہا نہیں کیا بلکہ اسے جنیوا کنونشن کے تحت چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ونگ کمانڈر کی گھر واپسی آج ہورہی ہے۔انہوں نے کہا ’’ ہم اس اقدام کو جنیوا کنونشن کی رو سے اقدام دیکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ پاکستان نے ایف 16طیارے استعمال کئے۔اس موقعہ پر انہوں نے آمران میزائل کے ٹکٹرے دکھائے اور کہا کہ مزائل داغنا اس کا ثبوت ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن یہ بم کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ اسکے برعکس بھارتی طیاروں نے صحیح نشانے پر وار کیا جس کے بارے میں حکومت وقت ہی ثبوت پیش کرسکتی ہے۔