Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بھارت اور پاکستان کے اختلافات ناقابل مفاہمت:فوجی سربراہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 8, 2017 5:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

 دلی//آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ہند پاک اختلافات کو ’نا قابل ِمفاہمت ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے دوطرفہ جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے اس افسانے کو بھی رد کردیا کہ جمہوریت پسند یا جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک ایک دوسرے سے جنگ نہیں کرتے۔ نئی دہلی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ فوج کو دو محاذوں پر جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔انگریزی رسالہ ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل بِپن روات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین سے دوطرفہ جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جنرل روات نے چین کے ساتھ مستقبل میں ٹکراؤ کے اندیشہ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا اور پاکستان بھی اس موقع پر فائدہ اٹھا سکتا ہے، اس لئے ہندستان کو ایک ساتھ دو محاذوں پر اپنا دم خم دکھانے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے اس افسانے کو بھی رد کردیا کہ ’جمہوریت پسند یا جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک ایک دوسرے سے جنگ نہیں کرتے‘۔ انہوں نے کہا’ ہندستان مغربی اور شمالی سرحد پر دو مخالفین سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابل یقین مزاحمتی صلاحیت جنگ کے خطرے کو ختم نہیں کرتی۔ یہ بات درست ہے کہ جوہری اسلحہ مزاحم کا کام کرتے ہیں اور نیوکلیائی ہتھیاروں کی صلاحیت رکھنے والے ممالک کے مابین جنگ نہیں ہوتی۔ لیکن یہ کہنا کہ یہ جنگ ٹال سکتے ہیں، یہ ممالک کو لڑنے نہیں دیں گے، یہاں کیلئے یہ کہنا درست نہیں بھی ہوسکتا ہے۔‘ جنرل بپن روات نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوسکتے کیونکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا’(پاکستان)اُس کے ساتھ دوستی کی کوئی گنجائش نہیں دکھائی دیتی کیوں کہ وہاں کی فوج، حکومتی نظام اور لوگوں کے من میں یہ بھر دیا گیا ہے کہ ہندستان اس کا دشمن ہے اور وہ اس ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، جنگ کی گنجائش ہمیشہ بنی رہتی ہے۔‘انہوں نے مستقبل میں بھارتی و چینی فوجی دستوں کے آمنے سامنے کی صورت میں ملک کی فوجی حکمت عملی سے متعلق بھی مختصر بات کی۔ آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال کی تکرار جیسے کہ ڈوکلام میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان پیش آنے والا حالیہ تنازع جیسی صورتحال مستقبل میں بھی پیش آسکتی ہے۔جنرل بپن روات نے الزام لگایا کہ چین خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے اور بھارت سے ڈوکلام کا علاقہ زبردستی حاصل کرنا چاہتا ہے، اس لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگر بھارتی افواج شمالی سرحد پر چین کے سامنے کھڑی رہی تو اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ پاکستان صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، اس لیے ہمیں شمالی اور مغربی بارڈرز پر کشیدگی کیلئے تیار رہنما چاہیے۔‘انہوں نے کہا کہ ’فوجیں تنہا جنگ نہیں لڑتیں بلکہ پوری قوم جنگ لڑتی ہے اور ہمیں اس کے مطابق خود کو تیار کرنا چاہیے۔‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?