اندور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اندور میں آٹھ اکتوبر سے کھیلے جانے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم پر بین الاقوامی میچوں کا آغاز اپریل 2006میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ سے ہواتھا۔ اس میدان پر اب تک چار ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں اور چاروں میں ہی ہندوستان فاتح رہا ہے ۔اس میدان پر یہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے کانپور کے گرین پارک میں اپنی ٹیسٹ تاریخ کا 500واں میچ 197رن سے اور کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں اپنا گھریلو 250واں میچ 178رن کے فرق سے جیت کر سیریز میں نہ صرف دو۔صفر کی برتری حاصل کر لی بلکہ پاکستان کو پیچھے کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کا مقام بھی حاصل کر لیا ہے ۔کپتان وراٹ کوہلی اندور میں ٹیم انڈیا کی بہترین کارکردگی کے سلسلے کو اس میچ میں بھی برقرار رکھ کر ٹیسٹ سیریز تین ۔صفر سے اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ہندوستان نے ھولکر میدان میں 15اپریل 2006کو انگلینڈ کو سات وکٹوں سے 17نومبر 2008کو انگلینڈ کو 54 رن سے ، آٹھ دسمبر 2011کو ویسٹ انڈیز کو 153رن سے اور 14اکتوبر کو 2015 کو جنوبی افریقہ کو 22رن سے شکست دی تھی۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے پاس اندور میں سنہریٰ موقع ہوگا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار تین ۔صفر سے کلین سویپ کرے ۔اس سے پہلے ہندوستان نے 68۔1967میں نیوزی لینڈ کے خلاف چار میچوں کی سیریز تین ۔ایک سے جیت لی تھی۔ یہی وہ موقع تھا جب ہندوستان نے نیوزی لینڈ سے کسی سیریز میں تین ٹیسٹ جیتے تھے ۔ تب ہندوستانی ٹیم کے کپتان نواب پٹودی تھے ۔ ہندوستان کو اپنی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے اندور میچ کو جیتنے یا ڈرا رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ZCZC Normal USPD16 CRICKET- INDIA – INDORE – THREE LAST INDORE ….. ہندوستان اگر اندور ٹسٹ جیتنے میں کامیات رہا تو وہ نمبر ایک کی رینکنگ کی پوزیشن سے پاکستان کو دور کردے گا ۔سریز تین۔صفرسے جیتنے کی صورت میں ہندوستان کے 115 پوائنٹس اوردو۔صفر سے جیتنے کی صورت میں 113 پوائنٹس ہو جائیں گے ۔ پاکستان کی ٹیم اگر ویسٹ انڈیز کو شکست بھی دیتا ہے تو وہ 112 پوائنٹس تک ہی پہنچ پائے گا۔ اگر نیوزی لینڈ آخری ٹیسٹ جیت جاتا ہے تو انڈیا کے 111 پوائنٹس رہیں گے تو اس صورت میں پاکستان کے پاس اپنی رینکنگ دوبارہ حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دبئی میں 13 اکتوبر سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے اتریں گے ۔ یواین آئی۔ م س NNNN یواین آئی۔ م س NNNN یواین آئی۔ م س NNNN