Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
 بنگلور//پونے میں ملی شکست اور پچ تنازعہ کی زبردست بحث کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم ہفتے کے روز سے یہاں ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کے ساتھ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-1 کی برابری کے مقصد کے ساتھ اترے گی۔ وراٹ کوہلی کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم کوا سٹیون اسمتھ کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم نے پونے میں پہلے ٹیسٹ میں 333 رن کے بڑے فرق سے ھراتے ہوئے اس کا 19 ٹسٹ میچوں میں ناقابل تسخیر برتری کا سلسلہ بھی روکا تھا۔ تاہم گھریلو میدان پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میزبان ٹیم کی یہ شکست بہت سے معنوں میں حیرت زدہ کرنے والی رہی تھی۔ ساتھ ہی پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کرانے والی پونے کی پچ کو بھی آئی سی سی ریفری نے بے حد خراب قرار دیا جس کے بعد ہندوستان کو اپنے ہی اسپن جال میں پھنسنے کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔فی الحال جہاں پونے کی پچ کے سلسلے میں بھی کافی سوال اٹھ رہے ہیں تو وہیں ٹیم انڈیا کے کوچ انیل کمبلے نے یقین دلایا ہے کہ چار میچوں کی سیریز میں صفر۔ایک سے پیچھے ہونے والی ہندوستانی ٹیم بنگلور میں شاندار واپسی کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو شکست چکی ہے ، لیکن آسٹریلیا سے پونے میں ملی شکست نے ہندوستانی ٹیم کی ان خامیوں کو اجاگر کیا ہے جو اب تک نظر انداز ہو رہی تھیں۔ دنیا کی نمبر دو ٹیسٹ ٹیم سے سیریز جیتنے کیلئے اسے بنگلور میں ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی اور اس کیلئے وراٹ اینڈ کمپنی کو بلے بازی خاص طور پر خراب اوپننگ، کیچ چھوڑنے اور فیلڈنگ میں اصلاح کرنا ہوگا۔  پونے ٹیسٹ میں بلے بازوں نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 105 اور دوسری اننگز میں 107 رنز پر ہی گھٹنے ٹیک دیے جبکہ آسٹریلیائی ٹیم کے اسپنروں نے ہندوستانی حالات کا بہتر طریقے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ تین ہی دن میں نمٹا دیا تھا۔وہیں اس کی خراب فیلڈنگ بھی موضوع بحث رہی جس میں اس کے فیلڈروں نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کئی مرتبہ موقعے دیے ۔  گزشتہ 10 ٹسٹ میچوں میں 23 کیچ چھوڑنے والی ٹیم انڈیا نے صرف پونے میں ہی آسٹریلیا کے خلاف پانچ کیچ ڈراپ کئے ہیں جس کا اسے خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔ وہیں ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ ٹیم انڈیا اب بھی بورڈ پر رن بنانے کے لئے خاص طور سے کپتان وراٹ پر ہی منحصر ہے ۔ آسٹریلیا سے پہلے مسلسل چار سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے وراٹ پونے میں صفر اور 13 رنز ہی بنا سکے تھے ۔ ان کے آوٹ ہوتے ہی باقی ٹیم بھی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ خود وراٹ نے بھی میچ کے بعد کہا تھا کہ یہ ان کی ٹیم کی گزشتہ دو سال میں بدترین بلے بازی تھی۔ ٹیم انڈیا کی ہار میں خراب اوپننگ بھی کافی حد تک ذمہ دار ہے جس میں مرلی وجے اور لوکیش راہل مسلسل مایوس کر رہے ہیں۔ ان کی جوڑی نے پہلی اننگز میں اوپننگ شراکت میں 26 رنز اور دوسری اننگز میں 10 رنز جوڑے ۔ تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب اوپننگ جوڑی اچھی شروعات نہیں دلا سکی۔ بنگلہ دیش کے خلاف حیدرآباد میں واحد ٹیسٹ میں اوپننگ شراکت میں انہوں نے دو رنز جوڑے تھے ۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مرلی اور گمبھیر نے پہلی اننگز میں 68 اور دوسری اننگز میں صفر رن جوڑے ۔ گمبھیر اس کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے ۔ وشاکھاپٹنم میں پھر دوسرے ٹیسٹ میں مرلی- راہل نے پہلی اننگز میں چھ اور دوسری اننگز میں 16 رنز کی اوپننگ شراکت کی۔ اس ٹیسٹ میں مرلی نے 20 اور تین اور راہل نے صفر اور 10 رنز بنائے ۔ مرلی اور راہل گزشتہ کافی عرصے سے ٹیم کو مایوس کر رہے ہیں اور بلے سے ان کی کارکردگی بے حد خراب رہی ہے لیکن ٹیم کو مسلسل ملنے والی کامیابی سے ان کی غلطیاں نظر انداز ہوتی رہی ہیں لیکن سلامی بلے بازوں کی ناکامی نے ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر دباؤ بنایا ہے ۔ پونے میں چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے مڈل آرڈر میں جبکہ نچلے آرڈر میں روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ اور ردھمان ساہا بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ ایسے میں وراٹ اگر بنگلور میں بلے بازی آرڈر میں کچھ ردوبدل کرتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔ لیکن کمبلے نے پھر سے رہانے پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آخری الیون میں ٹیم کا حصہ رہیں گے جس سے ٹرپل سنچری بنانے والے کرون نائر کی اب بھی ٹیم میں جگہ ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے ۔ رہانے نے پونے میچ میں 13 اور 18 رنز بنائے تھے ۔ وہیں اس بار سلامی بلے بازوں پر بھی کافی دباؤ رہے گا۔  خود کپتان وراٹ کے لئے بھی اپنے فارم میں واپسی کرتے ہوئے ٹیم کا حوصلہ برقرار رکھنے کا بھی چیلنج ہوگا۔ اگر گیند بازوں کی بات کریں تو اسپنروں نے پونے میں بھی توقع کے مطابق ہی مظاہرہ کیا اور اشون اور جڈیجہ نے سات اور پانچ وکٹ لئے ۔ وہیں جینت یادو بھی فائدہ مندرہے تھے ۔ اگر بنگلور پچ کی بات کریں تو یہاں سست ٹرنر پچ کی توقع ہے جس سے دونوں ٹیموں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ ہندوستان کا چنا سوامی اسٹیڈیم میں برابری کا ریکارڈ ہے جہاں اس نے اب تک کل 21 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے چھ ٹیسٹ جیتے ہیں، چھ ہارے ہیں اور نو ٹیسٹ ڈرا کھیلے ہیں۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور میں پہلی بار ٹیسٹ میچ ستمبر 1979 میں کھیلا گیا تھا جو ڈرا رہا تھا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں مارچ 1998 میں کھیلیں جس میں آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا نے اکتوبر 2004 میں بھی ہندوستان کو اسی میدان پر 217 رنز سے شکست دی تھی. لیکن ہندوستان نے اکتوبر 2010 میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ تاہم یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس بار اسپنروں میں اشون یا پونے ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اسٹیو او کیفے میں کون بہترین ثابت ہوتا ہے ۔ پونے کے حالات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلیائی اسپنر کیفے نے یہاں کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 وکٹ حاصل کئے تھے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج
خطہ چناب
لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی
جموں
ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم
خطہ چناب
آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی
خطہ چناب

Related

سپورٹس

امارات نے بنگلہ دیش کو شکست دی دیکر سیریز جیت لی

May 22, 2025
سپورٹس

ہاکی پرو لیگ کے یورپی مرحلے کیلئے24رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان

May 22, 2025
سپورٹس

آر سی بی پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی کے دو میں جگہ بنانے کیلئے اتریگی

May 22, 2025
سپورٹس

مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائززکا کاروباری ماحول اصلاحات تجویز کرنے کیلئے11رُکنی کمیٹی تشکیل

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?