Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بھارت۔ پاک تعلقات میں بہتری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 6, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
  فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر فائر بندی کے بعد جموںوکشمیر میںصورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول پر مکمل طور پر امن ہے۔قابل ذکر ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے اچانک اور اہم اقدام کے تحت ہندوستان اور پاکستانی فوج نے 25 فروری کوکنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدہ کا اعادہ کیاتھا۔یکم جولائی کونئی دہلی میںایک تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل نروانے نے کہا کہ چونکہ سرحدوں پرجنگ بندی ہے لہٰذا اب مزید دراندازی نہیں ہورہی ہے اور چونکہ نئی کوئی دراندازی نہیں ہے تو وادی میں موجودملی ٹنٹوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے اور ملی ٹنٹوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے تشدد کے واقعات کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔فوجی سربراہ کا یہ بھی کہناتھا کہ چونکہ تشدد کے تمام پیمانوں میں گراوٹ آچکی ہے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بندوق برداروں کو سرحد پار سے حاصل ہونے والی حمایت اور وادی کشمیر میں تشدد کی سطح کے درمیان یقیناایک ربط تھا۔فوجی سربراہ کی باتوں میں ایک بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ فروری سے سرحدوں پر جو جنگ بندی قائم ہے ،اُس پر دونوں جانب سے مکمل طور عمل کیاجارہا ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں ہورہی ہے ۔بین السطور فوجی سربراہ یہ بھی کہہ گئے ہیں کہ اس جنگ بندی کے طفیل سرحد پار سے ملی ٹنٹوں کی دراندازی کا سلسلہ بھی بند ہوچکا ہے ۔یہ دونوں پہلو امید افزاء ہیں۔اول تو اس جنگ بندی کے طفیل سرحدی آبادی کو طویل عرصہ بعد سکون کے پل میسر ہوئے ہیں اور سرحدوں پر زندگی معمول پر لوٹ آئی ہے ۔دوم یہ اس جنگ بندی کی ہی دین ہے کہ دراندازی بند ہوچکی ہے جس کا اعتراف فوجی سربراہ بھی کررہے ہیںورنہ ان ایام میں دراندای کے واقعات معمول ہوا کرتے تھے ۔دراندازی بند ہونے سے وادی میں مزید عسکریت پسندوںکی آمد کا سلسلہ بند ہوچکا ہے جو اپنے آپ میں ایک بہت بڑی پیش رفت ہے اور اس کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے عملی اقدام کے طور دیکھا جاناچاہئے ۔جہاں تک اندرون کشمیر تشدد کے واقعات کا تعلق ہے تو اس ضمن میں فوجی سربراہ کا کہناتھا کہ ایسے عناصر ہمیشہ موجود رہیں گے جو امن اور ترقی کے عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش کریں گے اور سیکورٹی فورسز کو اس چیلنج کو دھیان میں رکھنا ہوگا۔فوجی سربراہ کہتے ہیں کہ تشدد کے تمام پیمانوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے تو اطمینان بخش ہے اور زمینی سطح پر بھی اس سال یہ وثوق کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ کشمیر میں کافی حد تک انسانی ہلاکتوں کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔یہ الگ بات ہے کہ تشدد کی چھوٹی موٹی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں بلکہ بحیثیت مجموعی حالات اس قدر بھی خراب بھی نہیں رہے کہ سب کچھ تہہ و بالا ہوگیا ہو۔ویسے بھی بھارت اور پاکستان کے معتبر میڈیا اداروں کی حالیہ رپورٹوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں ملکوںکے درمیان پس پردہ مذاکرات چل رہے ہیں اور کسی بھی وقت ان مذاکرات کو ٹھوس شکل دی جاسکتی ہے ۔اگر واقعی ایسا ہے تو اس کا خیر مقدم کیاجاناچاہئے اور جنگ بندی معاہدہ کی عمل آوری اور دراندازی بند ہونے کو انہی پس پردہ مذاکرات کے تناظر میں دیکھاجاناچاہئے جو بادی النظر میں اعتمادسازی کی جانب اہم اقدامات ہی لگتے ہیں کیونکہ بھارت کی ہمیشہ مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے یہ شرط رہی ہے کہ پاکستان اس کیلئے سازگار ماحول پہلے تیار کرلے ۔اب اگر اُس سازگار ماحول کے قیام کی جانب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تو اُن سے تو یہی لگ رہا ہے کہ اس بات شاید دونوں ممالک امن عمل کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہے ۔پاکستان کی اپنی مجبوریاں بھی ہیں۔لاکھ کوششوں کے باوجود پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نہیں نکل پایا اور ڈومور کا تقاضا کیاجارہا ہے ۔دوم پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے مجبور ہے کیونکہ ایک ایسے وقت جب افغانستان سے امریکہ کی زیر سرپرستی نیٹو افواج کا انخلاء ہورہاہو،پاکستان قطعی نہیں چاہے گا کہ اس کے مغربی سرحدوں پر کشیدگی رہے ۔اس صورتحال میں اسلام آباد یقینی طور پر دہلی سے تعلقات میں گرم جوشی پیدا کرنا چاہے گا اور اس کے آثار اب نظر بھی آرہے ہیں۔کچھ بھی ہو ،بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں قدرے بہتری کا فائدہ فی الوقت جموںوکشمیر کی عوام کو مل رہا ہے اور اُن کی یہی خواہش ہے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں تاکہ جہاں سرحدوں پر سکون مسلسل قائم رہے وہیں اندروں کشمیر بھی امن کی فضائیں بحال ہوں۔اس کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور امید کی جانی چاہئے کہ بھارت اور پاکستان تعلقات کی بہتری کا یہ سفر جاری رکھیں گے اور ایک کے بعد ایک اعتمادسازی کا قدم اٹھایا جائے گا تاکہ عملی بات چیت کیلئے سازگار فضاقائم ہوسکے جس میں پھر آگے بڑھنے کے امکانات روشن ہوتاکہ اس دیرینہ کشیدگی کا کوئی حل نکل سکے اور جموںوکشمیر کے عوام کو آرپار جہاں سرحدی گولہ باری سے نجات مل سکے وہیں اندرون کشمیر بھی امن کی واپسی ہوکیونکہ امن کے راستے ہی خوشحالی کی نئی منزلیں طے کی جاسکتی ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?