میلبورن؍ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ہی اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیرمنعقد کرنے پر غور کر رہا ہے ۔عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور متعدد سیریز ملتوی کی جا چکی ہیں اور آسٹریلیا میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ اور اس کے بعد ہندستان کے خلاف ہونے والی سیریز بحران کی زد میں ہے ۔ ہندستانی ٹیم سال 2020 کے آخر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے ، جہاں دونوں ممالک کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہونی ہے ، لیکن آسٹریلوی بورڈ چاہتا ہے کہ یہ سیریز پانچ میچوں کی ہو۔سی اے کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور ملازمین کی تنخواہ میں کمی کی جا چکی ہے اور کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کمی کی تیاری ہے ۔ ان حالات میں سی اے چاہتا ہے کہ ہندستان کے ساتھ سیریز ہر حال میں ہو تاکہ اس کے نقصان کی تلافی ہوسکے ۔سی اے کے اختیارات میں ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز منعقد کرنا ہے ۔ سی اے کے سی ای او کیون رابرٹس چاہتے ہیں کہ سال کے آخر میں ہندستان کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہو۔رابرٹس نے ویڈیوکال کے ذریعے صحافیوں کو بتایاکہ آئندہ سیزن میں پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بارے میں کوئی بھی پر یقین نہیں ہے ، لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور سی اے کے رشتے کافی مضبوط ہیں۔دراصل شیڈول کے مطابق ہندستان کو اس دورے پر چار ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلنے ہیں، لیکن نومبر میں شروع ہونے والی اس سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ اور شامل کیا جا سکتا ہے ۔