اسلام آباد// پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی ہائی کمیشن کے جن 8افسران پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان میں سے 6نے پاکستان چھوڑ دیا ہے جبکہ سفارتخانے کے تین اہلکار آج پاکستان چھوڑ رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریہ نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ ،جو پاکستان میں تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھے، نے پاکستان چھوڑ دیا ہے تاہم انہوں نے پاکستان چھوڑنے والے اہلکاروں کا نام نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تین بھارتی افسران ، جن پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرنے کا الزام ہے، نے کل صبح پاکستان چھوڑ دیا ہے۔ اسلام آباد پاکستان میں قائم بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دئے گئے مزید2 اہلکار بذریعہ ہوائی جہاز وطن واپس لوٹ گئے جبکہ 3 واہگہ کے راستے آج وطن واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری پریس بلبیر سنگھ اور جیا بالن سینتھل غیر ملکی پرواز ای کے 615 کے ذریعے جمعرات کی صبح 3 بجے دبئی کیلئے روانہ ہو گئے۔جبکہ 3 دیگر اہلکار وں امردیپ سنگھ بھٹی، راجیش کمار اگنی ہوتری اور دھرمیندرا کی آج یعنی جمعہ کی صبح بذریعہ واہگہ بھارت واپسی کا امکان ہے۔پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں 8اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھاجس میں سے تین اہلکار انوراگ سنگھ، مادھوان نندا کمار اور وجے کمار دو روز قبل بھارت واپس لوٹ چکے ہیں۔