سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے کشمیری نوجوانو ںپر تشدد کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے ۔لشکر ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کی طرف سے موصولہ بیان میں تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ طاقت کی بنیاد پر کسی کے خلاف نعرے بازی کرواناانتہائی نیچ حرکت ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوںنے معصوم شہریوں کوگاڑیوں کے آگے باندھ کر گشت کرنے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ پیشہ ور فورسز کا یہ طرز عمل نہیں ہوتا ۔