شوپیان // بھاجپا یوا مورچہ کے لیڈروں کے قافلے پر ہال شوپیان میں پتھرائو کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔یوا مورچہ کے راشٹریہ نائب صدر انجینئر اعجاز حسین اور جنرل سیکریٹری ابی جیت مشرا سوموار کو بونہ گام شوپیان میں ضلع صدر گوہر احمد بٹ کی ہلاکت پر انکے گھر گئے تھے اور جب وہ واپس آرہے تھے تو انکی گاڑیوں پر ہال پلوامہ کے نزدیک نوجوانوں نے شدید پتھرائو کیا تاہم دونوں کارکنوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انکے ساتھ سیکورٹی عملہ بھی تھا اور انکی گاڑیاں بھی پتھرائو کی زد میں آگئیں۔