سرینگر// لشکر طیبہ چیف کمانڈر محمودشاہ نے کہاہے کہ بی جے پی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے امر ناتھ یاتریوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہیں۔حالیہ دنوں میں بھارتی حکام کی جانب سے جھوٹے پروپگنڈا سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی امر ناتھ یاتریوں پر حملہ کروا کرعسکریت پسندوں پر الزام تراشی کرنا چاہتی ہے،یہ مذموم سازش عین اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت شجاعت بخاری کو شہید کیا گیا اور محبوبہ مفتی کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا ۔