سرینگر// انتخابی جےت کا جشن منانے کے دوران بھاجپا کارکنوں نے سرےنگر اور جموں مےں پٹاخے سر کرکے اپنی ہی سرکار کے حالےہ حکمنامہ پر سوالےہ نشان لگادےا۔ سرےنگر اور جموں مےں بھاجپا کارکنوں نے پارٹی کی اُتر پردےش اور اُترا کھنڈ مےں انتخابی کامےابےوں کا جشن منانے کے دوران مٹھائےاں بانٹےں اور پٹاخے چھوڑے ۔کے این ایس کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کی رےاستی شاخ کے کارکن اس وقت اپنی ہی حکومت کے جاری کردہ اےک حکمنامہ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جب انہوں نے اُتر پردےش اور اُترا کھنڈ رےاستوں کے اسمبلی انتخابات مےں بھاجپا کی جےت کا جشن مناتے ہوئے سرےنگر اور جموں مےں پٹاخے سر کئے ۔ معلو م ہوا کہ اُتر پردےش اور اُترا کھنڈ مےں گزشتہ دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے اور دونوں رےاستوں مےں مودی کا جادو چل جانے کے نتےجے مےں بھارتےہ جنتا پارٹی کو ملی زبردست کامےابی کا اعلان ہونے کے بعد سرےنگر کے جواہر نگر علاقہ مےں بھاجپا کے رےاستی شاخ کے کارکن سڑکوں پر جشن منانے کےلئے نکل آئے اور اس دوران انہوں نے مودی کے حق مےں نعرے بازی کرنے کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی سر کئے جبکہ مٹھائےاں بھی بانٹیں گئےں ۔ عےنی شاہدےن نے بتاےا کہ بھاجپا کارکنوں نے درجنوں کی تعداد مےں پٹاخے سر کئے اور خوب جشن مناےا جبکہ پٹاخوں کے دھماکوں کی وجہ سے پورے علاقے مےں دھواں چھا گےا اور گھروں مےں موجود بےمار ، چھوٹے بچے اور معمر شہری خوفزدہ ہوئے۔ اُدھر بھاجپا کی رےاستی شاخ کے کارکنوں نے سرمائی راجدھانی جموں مےں بھی کئی مقامات پر پارٹی کی جےت کا جشن خوب مناےا اور اس دوران بھی مودی کے حق مےں نعرے بازی اور مٹھائےاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی سر کئے گئے۔ ےہاں ےہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں بھاجپا اور پی ڈی پی پر مشتمل مخلو ط سرکار کی کابےنہ مےں شامل وزےر برائے امو ر صارفےن و عوامی تقسےم کاری چودھری ذوالفقار علی کی طرف سے شادی ، منگنی اور دےگر سرکاری و نجی تقرےبات کےلئے اےک ضابطہ اخلاق جاری کےا گےا ، جس کے تحت شادی اور منگنی کی تقارےب مےں مہمانوں کی تعداد مقررکرنے کے ساتھ ساتھ لاوڈ اسپےکروں اور دےگر اےسے آلات کے استعمال اور پٹاخے سر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ چودھری ذوالفقار علی نے جموں مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجی و سرکاری تقارےب کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کرد ےا جبکہ ا س حوالے سے باضابطہ طور کمشنر سےکرےٹری محکمہ امور صارفےن وعوامی تقسےم کاری کی طرف سے اےک سرکار ی آرڈر بھی جاری کےا گےا۔ ادھر سرےنگر کے جواہر نگر علاقہ مےں بھاجپا کارکنوں کی طرف سے جشن منانے کے دوران پٹاخے سر کئے جانے کے بارے مےں جب کے اےن اےس نے ڈپٹی کمشنر سرےنگر ڈاکٹر فاروق احمد لون کے ساتھ فون پر رابطہ قائم کےا تو انہوں نے کہا کہ نجی اور سرکاری تقارےب کےلئے گزشتہ دنوں جاری کر دہ سرکاری حکمنامہ کا اطلاق ماہ اپرےل 2017کے اوائل سے رےاست مےں ہو رہا ہے۔ انہوں نے بھاجپا کارکنوں کی طرف سے جشن کے دوران پٹاخے سر کئے جانے کے بارے مےں کچھ کہنے سے احتراض کے۔