سرینگر // نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کیساتھ حکومت سازی کیلئے کسی بھی طرح کے اتحاد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر ایک منصوبہ بند طریققے سے این سی میں غیر یقینیت پیدا کرنے کیلئے ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ میں سمجھتا ہوں کہ 2014کے ویڈیوز چلا کر اس بات کا تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید این سی بھاجپا کیساتھ حکومت سازی میں شریک ہوگی۔انہوں نے کہا’ میں اس بات کو صاف کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہورہا ہے، نہ ایسا کبھی ہوگا‘۔ عمر نے کہا کہ اس طرح کی خبریں پھیلا کر پارٹی کیڈر میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش ہے۔