جموں //کانگریس کے ایس ٹی سیل کے نائب چیئرمین نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر عدم برداشت اورنفرت پھیلانے کاالزام لگاتے ہوئے اسے جموں وکشمیرکے جمہوری نظام کیلئے بڑاخطرہ قراردیا۔ان خیالات کااظہارایس ٹی سیل کے نائب چیئرمین دیدارحسین نے تنظیمی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کی جنگ تفریق اور نفرت کی سیاست کے خلا ف ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاسماج کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے مختلف حربے اپنارہی ہے جس کے خلاف عوام کا صف آراہوناوقت کی مانگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی اورعلاقائی تفریق ریاست کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہے۔دیدارحسین نے کہاکہ کثرت میں واحدریاست کی طاقت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ریاست میں آرایس ایس کے ایجنڈے کوفروغ دینے کاکام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپااور پی ڈی پی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن اورآپسی بھائی چارے کوفروغ دے کر تقسیم پسند عناصرکے مذموم اراداروں کوناکام بنائیں۔