سرینگر// حکمران جماعتوں پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔جمعرات کی شام پارٹی کے ممبر قانون ساز کونسل یاسر ریشی نے حلف اٹھانے انکار کردیا جبکہ حلف دلانے کی تقریب کا بھی پی ڈی پی ارکان نے بائیکاٹ کیا۔ذرائع سے کشمیر عظمیٰ کو معلوم ہوا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ جموںمیں حال ہی میں نئے منتخب ہوئے ممبران قانون ساز کونسل کو حلف دلانا تھا تاہم اس موقعہ پر پی ڈی پی کے قانون ساز کونسل ممبرحلف برداری کی رسم سے دور رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعت کے وزیر چندر پرکاش گنگا کے تازہ بیان اور قانون ساز کونسل کے انتخابات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان اجاگر ہوئے اختلافات کی وجہ سے یاسر ریشی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور نہ ہی حلف اٹھایا۔ذرائع کے مطابق اگرچہ پی ڈی پی کے قانون ساز کونسل ممبر سریندر چودھری،فردوس ٹاک، طفر منہاس اور سیف الدین بٹ پہلے تقریب میں شامل تھے تاہم جب یاسر ریشی غیر حاضر رہے تو وہ بھی تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔اس دوران کشمیر عظمیٰ نے جب یاسر ریشی سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ انکے لئے پارٹی سب سے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی نے اس بات کی ہدایت نہیں دی تھی کہ وہ حلف اٹھائے جبکہ حلف برداری سے دور رہنے کا فیصلہ انکا اپنا تھا۔اس سے قبل چیئرمین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی نے آغاسید محمود( این سی)، گردھاری لال رینہ( بی جے پی) ،پردیپ شرما (بی جے پی) ، بلبیر سنگھ( آئی این سی) اور وکر م رندھاوا( بی جے پی) کو حلف دلایا۔دریں اثناء