Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

بھاجپا نے صرف خوشحال جموں کشمیر کے خواب دکھائے آزاد نے انتخابات میں ووٹ کاٹنے کیلئے اُمیدوار میدان میں اتارا: عمر عبداللہ

Towseef
Last updated: April 16, 2024 11:59 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عاصف بٹ

کشتواڑ//نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے تین روزہ دورے خطہ چناب کے دوران ڈول، پڑیارنہ، پتھر نکی، پاڈر، گلاب گڑھ سمیت متعدد علاقوں میں روڑ شو کیا اور مختلف مقامات پر عوام سے خطاب بھی کیا۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے برسوں میں جموں و کشمیر میں کسی بھی طرح کا بدلائو نہیں آیا اور نہ ہی زمینی سطح پر ترقی و خوشحالی دیکھنے کو ملی، 5 اگست 2019 کے بعد بے روزگاری، مہنگائی و بے کاری کی شرح کوئی کمی نہیں آئی اور سرکار کی طرف کئے گئے وعدے اب تک وفا نہیں ہوئے۔ بی جے پی و آزاد پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد نیا جموں کشمیر بنانے کے بڑے دعوے کئے جارہے تھے لیکن گزشتہ پانچ سال سے تعمیر و ترقی صفر ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ دفعہ 370تعمیرو ترقی میں رکاوٹ ہیں اور اسکے ہٹنے کے بعد نئے کارخانے کھلیں گے لیکن پانچ سال بعد ابھی تک کشتواڑ میں ایک کارخانہ نہ کھل سکا۔ خوشحال جموں کشمیر کے خواب عوام کو دکھائے گئے لیکن عوام ابھی بھی اسکا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ چار پاور پروجیکٹ ہونے کے بعد بھی یہاں کے لوگوں کو روزگار نہیں ملا اور باہر سے لوگوں کو لاکر انھیں کام دیاگیا لیکن یہاں کے نوجوانوں کو بیروزگار رکھا گیا۔یہاں کی بجلی پر بھی ہمارا حق نہیں ہے، ریٹلی پاورپروجیکٹ کو راجستھان کوچالیس سال کیلئے فروخت کیا گیا، اب ہمارا ا س بجلی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سرکار نے ہمیں سوائے دکھ، پریشانی و مایوسی کے کچھ نہ دیا۔آزاد پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ انھیں صرف ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے رکھاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دومرتبہ غلام نبی آزاد جو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بدولت راجیہ سبھا جانے کا موقعہ ملا، آج وہ ہمارے خلاف بول رہے ہیں جب آزادنے کانگریس چھوڑی، ہم نے سمجھا کوئی مجبوری رہی ہوگی اور انتظار کیا۔بالآخر جب انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے خلاف بیان بازی کی تب ہمیں پتہ چلا کہ انکی کیا مجبوری رہی ہوگی۔ آزاد کو بی جے پی نے سیدھا ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے رکھا ہواہے۔سرکاری کی جانب سے انہیں ہر سہولیات مل رہی ہیں، یہ سرکار کسی کو بخشنے والی نہیں ہے جب راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نکالاگیا تو ایک ماہ میں ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرائی گئی لیکن تین سال گزرجانے کے بعد بھی آزاد سرکاری رہائش گاہ میںہیں۔ انہوںنے کہاکہ بالٹی والے جموں کشمیرمیں ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں۔ وادی چناب کے علاوہ کسی دوسری جگہ اپنے امیدوار کیلئے ووٹ کیوں نہیں مانگے، یہ خود الیکشن جیتنے کیلئے نہیںلڑرہے ہیںبلکہ ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے لڑرہے ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں انڈیا الائنس کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی عوام سے اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں آکر انڈیا الائنس کے اُمیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی اگر آزاد نے یہاں بھاجپا کی مدد کیلئے ووٹوں کی تقسیم کیلئے اُمیدوار کھڑا نہیں کیا ہوتا۔اس سے قبل عمر عبداللہ نے بانہال، کھڑی، ،بھدرواہ ، ٹھاٹھری اور کشتواڑ میں روڈ شو اور عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔تین روزہ دورے کے دوران جگہ جگہ پر پارٹی کی کارکنان و دیگر سینئر لیڈران پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ کا والہانہ استقبال کیا اور عوام کی بھاری شرکت سے تمام پروگرام کامیابی سے منعقد ہوئے۔انکے ہمراہ معاون جنرل سکریٹری اجے کمار سدھوترا، صوبائی صدر جموں لیڈ رتن لال گپتا، خالد نجیب سہروردی، سجاد احمد کچلو،ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکرو دیگرلیڈران موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?