پونچھ//ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کی پیدائش کے موقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی اکائی پونچھ کی جانب سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔اس دوران مقررین نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دور اندیش اور وطن پرست لیڈر تھے اور ہمیشہ ہندوستان کی عوام کے لئے فکر مند رہتے تھے۔انہوںنے کہا کہ تاریخ میں ایسے لوگ بہت کم دکھائی دیتے ہیں جو اپنے ملک وملت کے لئے اپنی جان کی قربانی تک دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں ان جیسی شخصیات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے۔ انہوں نے ہندوستان بھر میں انکے افکار کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی سیکریٹری سنیل گپتا،ضلع صدر بنسی لال،پروندر سنگھ یوتھ لیڈر،گجر بکروال ایڈوائزری بورڈ کے ممبر خلیل احمد وغیرہ بھی موجو دتھے ۔